Urdu News

ہندستان اور جاپان  کا دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

ہندستان اور جاپان  کا دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

ہندستان اور جاپان  کا دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

India and Japan agree to further strengthen defense cooperation

نئی دہلی ، 22 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز جاپان کے وزیر دفاع کیشی نوبو سے فون پر بات کی۔ ہندستان اور جاپان کے وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے مابین جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ نے کہا کہ ہندستان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت جاپان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے علاقائی سلامتی کے امور اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ، اور مزید تعاون پر اتفاق کیا۔دونوں وزرا نے مشرقی چین اوربحیرہ جنوبی چین سمیت علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور مزید تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ، دونوں وزرانے متعدی بیماریوں بالخصوص کورونا وائرس سے ہونے والے خطرات کے امور پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس سے امن و سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

ہندستان اور جاپان کا آپسی رشتہ بہت مضبوط ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی ہندستان اور جاپان ایک دوسرے پر بہت بھروسہ کرتے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ چند ہفتے قبل

بھی جاپانی وزیر دفاع کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دفاعی رشتے کی استواری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان ہندستان کا قریبی دوست ہے۔

Recommended