Urdu News

بھارت اور جاپان نے معمر افراد کے لیے حفظان صحت کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی

بھارت اور جاپان نے معمر افراد کے لیے حفظان صحت کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی

بھارت اور جاپان نے معمر افراد کے لیے حفظان صحت کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی

بھارت اور جاپان کے ماہرین نے  ان طور طریقوں پر بات چیت کی جن کے تحت دونوں ملک معمر افراد کے حفظان صحت کو مستحکم کرنے کے بارے میں اشتراک کر سکتے ہیں۔ یہ بات چیت ایک ویبینار میں کی گئی جس کا اہتمام معمر افراد کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر کیا گیا تھا۔

نئی دلی کے ایمز میں سابق پروفیسر اور معمر افراد کی بیماریوں کے علاج سے متعلق محکمے کے سربراہ بڑھاپے سے متعلق  قومی مرکز کے سابق ڈین (تحقیق) کے مرکزی افسر ، پروفیسر اے بی ڈے نے تجویز رکھی کہ معمر افراد کے حفظان صحت سے متعلق قومی پروگرام  آیوشمان بھارت جیسے  اقدامات میں توسیع اور ڈبلیو ایچ او کے طویل مدتی حفظان صحت کے پروٹوکول پر عمل درآمد سے معمر افراد کے لیے حفظان صحت کو مستحکم بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

معمر افراد کے قومی دن کی بھارت – جاپان تقریبات کے موضوع پر  اس  ویبینار  کا اہتمام حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے نے ٹوکیو میں بھارت کے سفارت خانے اور حکومت جاپان کی معیشت ،تجارت اور صنعت کی وزارت کے ساتھ مل کر  کیا تھا ، جس کے تحت معمر افراد کے  بین الاقوامی دن کی تقریبات یکم اکتوبر 2020 کو منائی گئیں۔ اس کا افتتاح جاپان میں بھارت کے سفیر جناب ایس کے ورما نے کیا۔

جاپان کے طبی مہارت کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور حکومت جاپان کے کابینہ سکریٹریٹ کے صحت اور طبی حکمت عملی کے مشیر ڈاکٹر تتسویا کونڈو نے کہا کہ لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے سے قومی سلامتی کی بھی یقین دہانی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ معمر افراد کو تعلیم  اور ان کو نئے سرے سے تربیت دے کر بڑھاپے کے بارے میں نئے تصور قائم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مل کر کام کر کے عالمی حفظان صحت کے حصول کے تئیں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے میں  سائنس و ٹکنالوجی کی مشیر ڈاکٹر اوشا دکشت نے کہا کہ اشتراک کے ایک  ماڈل سے بوڑھی ہوتی ہوئی آبادی پر تحقیق میں نئے پہلوؤں کو تلاش کرنے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔

ایس ای ای ڈی ڈویژن کی سربراہ  ڈاکٹر دیب پریا دتہ نے معمر افراد کی صحت اور سماجی و اقتصادی  سلامتی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کیے گیے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا اور معمر افراد سے متعلق تحقیق  اور ترقی ، حفظان صحت اور بڑھتی ہوئی سرگرم عمر کو فروغ دینے کے لیے امدادی ٹکنالوجی سے متعلق ایک لائحہ عمل فراہم کیا۔

Recommended