بھارت -قزاقستان دفاعی تعاون: ویبنار اور نمائش کا انعقاد

نئی دلی، 16؍اکتوبر، بھارت اور قزاقستان کے درمیان ایک ویبنار 15 اکتوبر 2020 کو منعقد کیا گیا۔ اس ویبنار کا موضوع تھا ‘‘میک ان انڈیا فار دی ورلڈ، بھارت- قزاقستان دفاعی تعاون: ویبنار اور نمائش’’ اسے وزارت دفاع کے دفاعی پروڈکشن شعبے کی جانب سے فکی کے ذریعے منعقد کیا گیا۔

یہ ویبنار، اُن ویبنار کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جن کو دوست ممالک کے ساتھ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور اگلے پانچ برسوں میں پانچ بلین ڈالر کا دفاعی بر آمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے ۔

دونوں ممالک کے سفیر اور وزارت دفاع کے سینئر اہلکاروں نے اس ویبنار میں شرکت کی اور اس موضوع پر گفتگو کی کہ دونوں ممالک کو نہ صرف ایک ساتھ پروڈکشن اور ڈیولپمنٹ کا کام کرنا چاہئے بلکہ ایک دوسرے کی ضرورتوں کی تکمیل بھی کرنی چاہئے۔

مختلف بھارتی کمپنیاں، جیسے ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، اشوک لیلینڈ لمیٹڈ، بھارت فورج، زین ٹیکنالوجیز، ایلکام انوویشن، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ نے اس موقع پر ویبنار کے ذریعے اپنی اپنی کمپنیوں اورمصنوعات جیسے بڑے پلیٹ فارم ؍ سازو سامان جیسے گولہ داغنے کے نظام ، راڈار ، محفوظ گاڑیاں، میزائلیں اور فضائی دفاعی سازو سامان، ٹریننگ کے سازو سامان وغیرہ کی نمائش کی۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ نے اس موقع پر قزاقستان میں اپنا ایک نمائندہ دفتر کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

اس ویبنار میں 350 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا اور 39 ورچول نمائش اسٹال لگائے گئے، جن میں 7 اسٹال قزاقستان کی کمپنیوں کے تھے۔

بھارت اور قزاقستان کے درمیان ایک ویبنار 15 اکتوبر 2020 کو منعقد کیا گیا۔ اس ویبنار کا موضوع تھا ‘‘میک ان انڈیا فار دی ورلڈ، بھارت- قزاقستان دفاعی تعاون: ویبنار اور نمائش’’ اسے وزارت دفاع کے دفاعی پروڈکشن شعبے کی جانب سے فکی کے ذریعے منعقد کیا گیا۔

یہ ویبنار، اُن ویبنار کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جن کو دوست ممالک کے ساتھ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور اگلے پانچ برسوں میں پانچ بلین ڈالر کا دفاعی بر آمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے ۔