Urdu News

جموں وکشمیر میں پھر پاکستان کی اندھا دھنگ فائرنگ

جموں وکشمیر میں پھر پاکستان کی اندھا دھنگ فائرنگ

جموں وکشمیر میں پھر پاکستان کی اندھا دھنگ فائرنگ

سرینگر، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ہی آگے کی پوسٹوں اور بستیوں پر فائرنگ کردی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ستپال ، ماناری ، کرول کرشنا اور گورم کے سرحدی چوکی علاقوں میں سرحد پار سے فائرنگ کا آغاز منگل کی صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا ، جس کے جواب میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سخت اور موثر انتقامی کارروائی کی گئی۔

دونوں اطراف کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ، جس سے سرحدی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو زیرزمین بنکروں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گے  ہیں۔ غور طلب ہے کہ پاکستان کی جانب سے 13 نومبر کو شمالی کشمیر کے نصف درجن سے زیادہ علاقوں میں فورسز اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بستیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے فورسز کے پانچ جوان اور پانچ عام شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ درجنوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ جس کے  بعد پاکستان اور ہندستان کی فوجیوں کے درمیان سخت  کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

واضح ہو کہ پاکستان کی در اندازی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جاری ہے۔ بی ایس ایف کیمپ اور عام لوگوں پر فائرنگ کا ایک جنون پاکستان فوج پر سوار رہتا ہے ۔ پاکستان باربار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے ۔ پاکستانی فوج کس کے حکم پر اس طرح کے کام انجام دیتا ہے ؟ یہ بھی ایک بڑا سوال ہے تاہم ہندستانی فوج نے ہمیشہ پاکستان کو کھدیڑا ہے جس کے بعد پاکستان کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Recommended