Urdu News

علمی روایت کی بنیاد پرہی ترقی یافتہ ممالک کے زمرے میں اول ہوگا بھارت: عارف محمد خان

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان

نئی دہلی، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے جمعہ کے روز کہا کہ بھارت اپنی مالامال علمی روایت کے زورپر ہی  ترقی یافتہ ممالک کے زمرے میں نہ صرف کھڑا ہوگا بلکہ اعلیٰ ترین مقام بھی حاصل کرے گا۔

ہندوستھان سماچار نیوز ایجنسی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے مشترکہ زیراہتمام منعقدہ’دیپوتسو: پنچ پرن’ لیکچر سیریز میں’ترقی یافتہ بھارت’ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عارف محمدخان نے کہا کہ کئی تہذیبیں اس بات کا دعوی کرتی ہیں کہ انہوں نے  کہ انہوں نے ہندوستان پر حملہ کراوریہاں حکومت کرکے ہمیں مہذب بنایا۔

سچی بات تو یہ ہے کہ جس زمانے میں وہ تہذیبیں وحشی تھیں، وہ جینے کا راستہ تلاش کر رہی تھیں، اس وقت ہندوستان کی سرزمین اپنے علم کی دولت کے بل بوتے پر ‘سونے کی چڑیا’ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہندوستان’سونے کی چڑیا’ اس لئے نہیں تھا کیونکہ ہمارے پاس بے پناہ دولت تھی،بلکہ ہم علم کا گہوارہ تھے۔

 گورنر نے سوامی وویکانند، رابندر ناتھ ٹیگور اور دیگر دانشوروں کی مثال دیتے ہوئیکہا کہ ہم علم کی  پوجا کرتے رہے ہیں، علم حاصل کرتے رہے ہیں اور اسے دوسروں تک پہنچاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فلسفہ یہ مانتا ہے کہ جس نے علم حاصل کر لیا، برہم کو حاصل کر لیا، اسے دولت کو بانٹنے کی بھوک جگ جاتی ہے۔

انہوں نے تمام دلائل اور اقتباسات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب کے ساتھ دوستی کا جذبہ رکھنا، ایسی نظر  پیدا کرنا کہ کسی سے نفرت کی گنجائش ہی نہ رہے، یہی ہماری ثقافت اور تہذیب کا محور ہے۔

Recommended