Urdu News

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مشرقی اروناچل پردیش میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مشرقی اروناچل پردیش میں گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور عملے کے 3 دیگر ارکان محفوظ ہیں

جمعرات کو مشرقی اروناچل پردیش میں بھارتی فضائیہ کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور عملے کے تین دیگر ارکان محفوظ ہیں۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر ایئر مینٹینس کے لئے محو پرواز تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جائے گا۔

اس ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 عملے کے ارکان تھے۔ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور سبھی محفوظ ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر کافی عرصے سے استعمال میں نہیں تھا۔ جمعرات کو جب پائلٹ نے اسے ٹیک آف کرنے کی کوشش کی تو یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جائے گا۔

Recommended