سمندری نگرانی اور روک یا انٹرڈکشن صلاحیتوں کو خاص طور سے فروغ دیتے ہوئے ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے حکومت ہند کی ڈرون ٹیکنالوجی اپنانے کی پالیسی کے مطابق 10 ملٹی کاپٹر (وی ٹی او ایل ) ڈرون کے لیے پہلا معاہدہ مکمل کیا ہے۔
یہ ڈرون چلتے جہازوں کے ساتھ ہی ساتھ شور اسٹیشنوں ، دونوں مقامات سے لانچ کئے جاسکتے ہیں اور آئی سی جی یونٹ کے نگرانی اور سکیورٹی آپریشن کے دوران یہ اپنے دائرے کے اندر اہم رول ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، یہ ڈرون دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر ) میں مدد کرنے والے ہیں۔ آئی سی جی نے ہندوستان کی بحری حدود و تلاش و بچاؤ کے کام میں مسلسل بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 2025 تک 100 اضافی ڈرون شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
*****
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…