Urdu News

ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن دوروزہ دورہ پر نیپال پہنچے

ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن دوروزہ دورہ پر نیپال پہنچے

نئی دہلی ، 26 نومبر (ہ س)۔ سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا دو روزہ دورے پر جمعرات کے روز نیپال پہنچے۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال تعلقات مضبوط ہیں اور بھارت دوطرفہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانا چاہتا ہے۔

سکریٹری خارجہ صبح کھٹمنڈو کے تریبھوون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 11بجے دوپہر پہنچے ، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سکریٹری خارجہ اپنے ہم منصب بھارت راج پوڈال کی دعوت پر یہاں پہنچے۔

ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ، شرنگلا نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی کھٹمنڈو جانا چاہتا تھا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔ سکریٹری خارجہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ یہاں آکر اسے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہماری کوشش دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے پر مرکوز کرناہے۔

حکومت نیپال کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کھٹمنڈو میں اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وہ پہلے سکریٹری خارجہ اور پھر وزیر خارجہ پردیپ گیوالی سے ملاقات کریں گے۔

نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق ، شرنگلا کی آج وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات ہوگی۔ جمعہ کو وہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں ہندوستان اور نیپال تعلقات پر تقریر کریں گے اور اس کے بعد ہندوستان کی مدد سے بننے والے 3 اسکولوں میں جائیں گے

Recommended