ہندوستان کی بحریہ اور سری لنکا کی بحریہ کے درمیان آٹھویں سالانہ بحری مشقیں سیلی نیکس 2020 ترنکومالی کے ساحلی سمندر کے اس 19 سے 21 اکتوبر 2020 تک ہوں گی

ہندوستان کی بحریہ اور سری لنکا کی بحریہ کے درمیان آٹھویں سالانہ باہمی بحری مشقیں ایس ایل آئی این ای ایکس 19 سے 21 اکتوبر 2020 سے سری لنکا کے ساحلی علاقے ترنکومالی میں شروع ہوں گی۔ سری لنکا کی بحریہ کی نمائندگی وہاں کا بحریہ جہاز ایس ایل این شپ (جہاز) (آف شور پیٹرول ویسل) اور گجا باہو (تربیتی جہاز) کرے گا، جس کی قیادت سری لنکا بحریہ میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ نیول فلیٹ ویر ایڈمرل بندرا جیاتھلکا کریں گے، جبکہ بھارتی بحریہ کی نمائندگی ملک میں ہی تیار کردہ اے ایس ڈبلیو کورویٹس کامورٹا اور کلٹن کریں گے جس کی کمان ویر ایڈمل سنجے وت سین کریں گے جو فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا بحریہ ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر اور چیتک ہیلی کاپٹر بھارتی بحریہ کے جہازوں پر تعینات ہیں۔ بحری مشقوں میں ڈورنیر میری ٹائم گشتی طیارہ بھی شرکت کرے گا۔ اس سے پہلے ستمبر 2019 میں سری لنکا اور بھارتی بحریہ کے درمیان بحری مشقیں وشاکھاپٹنم کے ساحل پر ہوئی تھیں۔

سری لنکا اور بھارت کی بحریہ کے درمیان بحری مشقیں کرنے کا مقصد انٹر-آپرپبیلٹی کو بڑھانا۔ ایسی مفاہمت کو بہتر بنانا، بہترین طریقہ کار اور طور طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ بحری مشقیں ہمارے ہی ملک میں دیسی تکنیک سے بنائے گئے بحری جہازوں اور طیاروں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ بحری مشقوں کے دوران سطح اور فضائی شکن مشقیں کیے جانے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ بحری مشقوں کے دوران ہتھیاروں سے فائرنگ، سی مین شپ ارتقا، مینوورس اور کراس ڈیک فلائنگ آپریشنس کا بھی منصوبہ ہے جس سے دونوں دوست ملکوں کی بحریہ کے درمیان پہلے سے قائم انٹر-آپرپبلیٹی کی اعلیٰ ڈگری میں مزید اضافہ ہوگا۔

سری لنکا اور بھارت کی بحریہ کے درمیان بحری مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان گہری وابستگی کا اظہار ہوتا ہے، جس سے میری ٹائم ڈومین میں ایسی تعاون مستحکم ہوا ہے۔ خطے میں سب کے لئے سیکورٹی اور ترقی کا وزیر اعظم کا وژن اور بھارت کی پہلے پڑوسی کی پالیسی کے مطابق حالیہ سالوں میں سری لنکا اور بھارتی بحریہ کے درمیان انٹرایکشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔