انڈونیشیا میں سیلاب سے تباہی، کئی لوگوں کی موت، ہزاروں بے گھر

جکارتہ،20نومبر(انڈیا نیرٹیو)

انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے میں 46 گاؤں میں آئے سیلاب میں دو لوگوں کی موت اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔سلکیپ ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ایمرجنسی اور لاجسٹک ڈویڑن کی چیف ہیرو کرنیاون نے آج یہاں بتایا کہ منگل سے ہورہی تیز بارش کے سبب ندیوں میں طغیانی آنے سے سیلاب آگیا۔

سیلاب میں جان گنوانے والے دونوں متاثرن گن ڈرنگ مونگ ضلع کے کیرتازیا گاوں کے باشندے تھے۔سیلاب سے 1323 کنبوں کے 3811 لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی گاوں میں سیلاب کا قہر شروع ہو گیا ہے اور کئی گاوں زیر آب آ گئے ہیں۔

اس قدرتی آفات نے جہاں انڈونیشیا میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں بے شمار افراد بے یارو مددگار پانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس تباہی نے انڈونیشیا کے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے تاہم حکومت کی جانب سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ یہ تباہی مزید کتنی جانیں لیتی ہیں۔ ابھی بھی بارش اور سیلاب نے چاروں طرف قہر برپا کر رکھا ہے۔