بلوچستان میں باغیوں کے حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک

Insurgent attack in Balochistan kills seven Pakistani soldiers

اسلام آباد ، 28 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ضلع ہرنائی میں ہوا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے ہفتے کے آخر میں صوبے کے ہرنائی علاقے میں فرنٹیئر کور چوکی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اکتوبرمیں فوج کے قافلے پر حملے میں فرنٹیئر کور کے 14 سیکورٹی اہلکار اور 7 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔بلوچستانی عوام کے ساتھ پاکستان حکومت اور فوجیوں کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آئے دن بلوچستانی کارکن مارے جارہے ہیں۔ بلوچستان کی ایک خاتون جس نے جان کا خطرہ محسوس کر کے کناڈا میں پناہ لی تھی۔ حال ہی میں موت کی گھاٹ اتار دی گئی۔

کریما بلوچ قتل سازش میں آئی ایس آئی کا ہاتھ مانا رہا ہے۔ کریما بلوچ کی موت پر پوری دنیا میں ہنگامہ ہے۔ بلوچیوں کے ساتھ پاکستانی حکومت کا رویہ غیر انسانی ہے۔

Insurgent attack in Balochistan kills seven Pakistani soldiers