Urdu News

مڈڈے میل اسکیم میں باجرہ کو متعارف کرایا جارہا ہے

باجرہ

 نئی دہلی،2فروری 2022۔

بچوں میں غذائیت یا تغذیہ کوبڑھانے کے لئے مرکزی حکومت نے،ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی انتظامیہ سے  درخواست کی ہے کہ وہ  پی ایم پوشن اسکیم کے تحت  باجرہ کو  متعارف کرانے کے  امکانات کو ترجیحی طور پر ان اضلاع میں تلاش کریں  جہاں  باجرہ کھانا ثقافتی طور پر قبول شدہ  کھانے کی ہدایت ہے۔ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ باجرہ /جوار (موٹا اناج) پر مبنی مینو ہفتے میں ایک بار متعارف کرایا جائے اور باجرہ سے بنی  کھانے کی ترکیبوں کو مقبول بنانے کے لئے  کک –کم-ہیلپرس کے درمیان کھانا پکانے کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ  باجرہ کی خوبی کے بارے میں آگاہی اور واقفیت کرنے کے لئے چھوٹی چھوٹی ویڈیوز بنائیں اور انہیں اسکول میں دکھائیں اور باجرہ و جوارکے استعمال پر اسکول انتظامیہ کمیٹیوں (ایس ایم سیز)ا ور پرینٹس ٹیچرس میٹنگ (پی ٹی ایم) کے دوران  تبادلہ خیال کیا جائے۔

نیتی آیوگ  پی ایم پوشن اسکیم  کو باجرہ کو شامل کرنے کو بھی فروغ  دے رہا ہے اور اس میں ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتطامیہ کی ساتھ قومی مشاورت کی ہے۔  مشاورت کے دوران  اوڈیشہ، تلنگانہ اور کرناٹک کے  باجرہ سے بنی بہترین طریقوں کو دی گئی ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ مشترک کیا گیا ہے۔

اس اسکیم  میں تین قسم کے غذائی اجناس فراہم کئے گئے ہیں یعنی گندم، چاول، اور موٹے اناج۔ سالانہ عملی منصوبے اور بجٹ( اے ڈبلیو پی اینڈ بی)میں ان کی ضرورت کے مطابق  ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی انتظامیہ کی تجویز کردہ  اناج کی ضرورت کو  مختص کیا جاتا ہے اور اس اسکیم کے تحت پروگرام  اپروول یعنی منظوری  بورڈ سے منظور کئے جاتے ہیں۔  اسکول ایجوکیشن اینڈلٹریسی کی طرح سے محکمہ خوراک  اور عوامی تقسیم کی رضامندی سے سال میں دو بار مختص کیا جاتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اناج کی تمام لاگت مرکزی حکومت  برداشت کرتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ  انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Recommended