Urdu News

یورینیم افزودگی کے معاملے پرایرانی صدرحسن روحانی نے پارلیمنٹ سے منظور بل مسترد کردیا

یورینیم افزودگی کے معاملے پرایرانی صدرحسن روحانی نے پارلیمنٹ سے منظور بل مسترد کردیا

یورینیم افزودگی کے معاملے پرایرانی صدرحسن روحانی نے پارلیمنٹ سے منظور بل مسترد کردیا

جدہ ،3دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

Iranian President Hassan Rouhani has rejected a bill passed by parliament on the issue of uranium enrichment

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا بل ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور امریکی پابندیوں میں نرمی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے لیےنقصان دہ ہے۔

گزشتہ ماہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد یہ بل اصلاح پسند حسن روحانی اور سخت گیر اور مغرب سے محاذ آرائی کےحامی عناصر کے مابین دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ کیے جانے والے معائنوں کو معطل کردیا جائے گا اور اگر یورپی ممالک اس ملک کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر سخت امریکی پابندیوں کو کم کرنے میں ناکام ہوگئے تو حکومت سے یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یورینیم افزودگی کی یہ سطح جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے نیچے ہے لیکن سویلین مقاصد کے لیے درکار سطح سے اوپر ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس بل کو منظور نہیں کرتی اور اسے سفارتی سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے۔

اس کے لیے انہوں نے اشارہ کیا کہ جون میں ہونے والے انتخابات سے قبل ارکان اپنے موقف مضبوط کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایٹمی میدان میں ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں۔

توقع ہے کہ اس بل کے بہت کم اثرات پڑیں گے۔ مگریہ واضح ہے کہ چوٹی کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران میں سخت گیر عناصر کی طرف سے اصلاح پسند انتظامیہ پر دباﺅ بڑھا ہے۔

Recommended