ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی میں کافی بہتری دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہت زیادہ بہتری دیکھ کر خوش ہیں۔
جھارکھنڈ کے گوڈا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نشی کانت دوبے کی سلسلے وار ٹوئٹس کے جواب میں، جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے ایمس دیوگھر میں صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں ہونے والے انقلاب کی وضاحت کی، جناب مودی نے ٹویٹ کیا؛
’’آج کے ویبینار میں میں نے صحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات کی۔ یہ دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی صحت کے بنیادی ڈھانچے میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ بھی اسی کی ایک مثال ہے‘‘۔
*************