Urdu News

جموں و کشمیر:پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں میں لوگوں کی دلچسپی

جموں و کشمیر:پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں میں لوگوں کی دلچسپی

 بہتر ترقی یافتہ کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ثبوت
سرینگر۔ 2؍ فروری ۔( زبیرقریشی )

 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کی کوششیں لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سرینگر ضلع میں ایسے ہی ایک پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے بعد اب جنوبی کشمیر میں سہ روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ نمائش پالی ٹیکنک کالج اونتی پورہ میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزات اطلاعات کی جانب سے منعقدہ کی گئی ہے۔ نمائش کے دوران سینکڑوں مقامی لوگوں  نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں۔

اس نمائش کے تئیں نوجوانوں کی خاصی دلچسپی دیکھی گئی۔ فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی محمد شاہد کے مطابق  نمایش کے ذریعے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں خاصکر نوجوانوں کا  ایسے بیداری پروگراموں کی جانب رجحان قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے لوگوں کو بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے اور حکومت کی بھی یہی کوشش ہے کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو با خبر کیا جائے۔یو ٹی اور مرکزی اسکیموں کی کامیابی کا انحصار عوامی بیداری پر ہی منخصر ہے۔ لوگوں کی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں خاص کر محکمہ زراعت کی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس طرح کے آؤٹ ریچ پروگراموں کے انعقاد کے لئے سی بی سی کا شکریہ ادا کیا ۔

 انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔ ایک مقامی نے کہا  کہ ان پروگراموں سے ہمیں ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری ملتی ہے۔

پہلے جب ہم ان کی جانکاری کے لئے دفاتر کا رخ کرتے تھے تو کوئی معقول معلومات نہیں مل پاتی تھی۔ محمد شاہد لون نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے کتابچے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ اس دوران رنگا رنگ کلچرل پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Recommended