Urdu News

جموں و کشمیر حکومت نے خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے انٹرنیٹ کمپنی میشو کے ساتھ معاہدہ کیا

جموں و کشمیر حکومت نے خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے انٹرنیٹ کمپنی میشو کے ساتھ معاہدہ کیا

جموں و کشمیر رورل لائیولی ہڈز مشن اور  ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی انٹرنیٹ کامرس کمپنی  میشو نے 1,800 سیلف ہیلپ گروپس  کو اپنے کاروبار کو شروع کرنے اورانہیں فروغ دینےکے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم کر کے ان کی ترقی میں مدد کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت  پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدہ کا مقصد  دیہی خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا ہے۔ ایل جی دفتر  نے ٹویٹ کی کہ جموں و کشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن اورای  کامرس کمپنی میشو کے درمیان   یونین ٹیریٹوری میں 1800 سیلف ہیلپ گروپ کی اراکین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر آج دستخط کیے گئے۔

یہ دیہی برادریوں کے لیے زندگی اور معاش کی تعمیر میں مدد کرے گا اور اقتصادی سرگرمیوں تک زیادہ رسائی فراہم کرے گا، دیہی خواتین کاروباریوں کو مالی آزادی فراہم کرے گا۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ ایم او یو پر دستخط اور تبادلہ یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس موقع پر سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کاروباریوں اور میشو کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ یہ شراکت دیہی برادریوں کی زندگیوں اور معاش کی تعمیر میں مدد کرے گی اور دیہی خواتین کاروباریوں کو معاشی سرگرمیوں، مالی آزادی تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے گی۔

“دیہی روزی روٹی مشن اور ای کامرس دیو میشو کی شراکت داری جموں اور کشمیر کی مخصوص مصنوعات کو وسیع تر کسٹمر بیس کے لیے دستیاب کرنے،سیلف ہیلپ گروپ کو ان کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے عالمی مارکیٹ فراہم کرنے، اور انہیں آتم نربھر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

Recommended