Urdu News

جے شنکر ٹروڈو کے بیان کے بعد کویڈ سے متعلق کناڈا کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

جے شنکر ٹروڈو کے بیان کے بعد کویڈ سے متعلق کناڈا کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

جے شنکر، ٹروڈو کے بیان کے بعد کویڈ سے متعلق کناڈا کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

نئی دہلی ، 5 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کینیڈا کی سربراہی میں ہونے والی کووڈ- 19 وبا کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم کے ملک میں جاری کسانوں کی تحریک کے بارے میں دیئے گئے تبصرے سے ہندستان ناراض ہے۔

حکومت ہند نے کناڈا کو آگاہ کیا ہے کہ7 دسمبرکو وزیر خارجہ ایس جے شنکر مصروف نظام الاوقات کی وجہ سے ہونے والی میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس اجلاس کا اہتمام کینیڈا کے وزیر خارجہ فرانسوا فلپ شیمپین نے کیا ہے۔

ایس جے شنکر نے گزشتہ ماہ منعقدہ وزارتی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اجلاس میں شرکت کے بعد ، انہوں نے کووڈ – 19 کے لیے کناڈا کے وزیر خارجہ کو ٹویٹ کیاتھااور وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیاتھا۔ذرائع کے مطابق ہندستانی حکومت کناڈا کے وزرااور وزیر اعظم کی جانب سے کی جانے والی نامناسب ریمارکس پر ناراض ہے۔

ایس جے شنکر اور کینڈین وزیر اعظم

قابل ذکر ہے کہ ملک میں جاری کسان تحریک کے بارے میں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور کچھ دیگر رہنماوں کی بیان بازی پر برہمی کا اظہار کرنے کے لئے ، وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مقیم کناڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا اور شدید احتجاج درج کیا۔

کناڈا میں خالصتانی گروپ

نیز ، کناڈا میں سرگرم خالصتانی گروپوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، ہندستان نے کناڈا پر زور دیا کہ وہ انڈین ہائی کمیشن اور وہاں موجود دیگر سفارتی مشنوں میں کام کرنے والے عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ہندستان نے کینیڈا کو آگاہ کیا تھا کہ اس کی داخلی معاملہ میں مداخلت اور بیان بازی باہمی تعلقات کو بری طرح متاثر کرے گی۔

اس سے قبل وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کناڈا کے رہنماؤں کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں کسی جمہوری ملک کے اندرونی معاملات کو ’جانے بغیر ’ اس پر ’نامناسب ‘تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

Recommended