Urdu News

آر جے ڈی اور بی جے پی ایم ایل اے نے بہار اسمبلی میں دیکھائی ایک دوسرے کی اوقات

آر جے ڈی اور بی جے پی ایم ایل اے نے بہار اسمبلی میں دیکھائی ایک دوسرے کی اوقات

پنچایت انتخابات کے بعد 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی شروع ہوگی: وزیر تعلیم

بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی بی جے پی ایم ایل اے سنجے سراوگی اور آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی بریندر کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی لیکن مداخلت کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔ وہاں موجود صحافیوں نے دونوں ایم ایل اے کو سمجھایا۔

اس کے بعد ایوان کی کارروائی کے دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ کارروائی کے دوران وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے ایوان میں ایک اعلان کیا۔ دراصل ایوان کی کارروائی کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے اختر الایمان نے ریاست میں اساتذہ کی کمی کا سوال اٹھایا، جس پر وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے جواب دیا کہ پنچایتی انتخابات کے بعد 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی شروع کی جائے گی۔ وجے چودھری نے کہا کہ حکومت بھی مانتی ہے کہ اساتذہ کی کمی ہے، لیکن پنچایت انتخابات کے بعد اساتذہ کی بحالی ہونے کے بعد اساتذہ کی کمی دور ہو جا ئے گی۔

Recommended