Categories: بھارت درشن

آر جے ڈی اور بی جے پی ایم ایل اے نے بہار اسمبلی میں دیکھائی ایک دوسرے کی اوقات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>پنچایت انتخابات کے بعد 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی شروع ہوگی: وزیر تعلیم</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی بی جے پی ایم ایل اے سنجے سراوگی اور آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی بریندر کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی لیکن مداخلت کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔ وہاں موجود صحافیوں نے دونوں ایم ایل اے کو سمجھایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے بعد ایوان کی کارروائی کے دوران حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ کارروائی کے دوران وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے ایوان میں ایک اعلان کیا۔ دراصل ایوان کی کارروائی کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے اختر الایمان نے ریاست میں اساتذہ کی کمی کا سوال اٹھایا، جس پر وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے جواب دیا کہ پنچایتی انتخابات کے بعد 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی شروع کی جائے گی۔ وجے چودھری نے کہا کہ حکومت بھی مانتی ہے کہ اساتذہ کی کمی ہے، لیکن پنچایت انتخابات کے بعد اساتذہ کی بحالی ہونے کے بعد اساتذہ کی کمی دور ہو جا ئے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago