جنوری26 کو پریڈ کے دوران بیدھ ناتھ دھام اس بار کشش کا مرکز ہوگا
جنوری 26 پرجھاڑکھنڈ کے بابا بیدھ ناتھ دھام کی جھانکی کے انتخاب سے پورے ملک میں خوشی کا ماحول
نئی دہلی 23جنوری
یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے راج پتھ کی جھانکی کا انتظار ملک کے ہر شہری کو ہوتا ہے ۔اس سال یوم جمہوریہ کے لیے محض دو دن ہی بچے ہیں،جس کی تیاری زور و شور سے چل رہی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس بار راج پتھ میں بابا بیدھ ناتھ دھام کی جھانکی ہوگی۔26جنوری پر جھاڑکھنڈ کے بابا بیدھ ناتھ دھام کی جھانکی کے انتخاب سے پوری ریاست میں جشن کا ماحول ہے۔26جنوری کو پریڈ کے دوران بیدھ ناتھ دھام اس بار کشش کا مرکز ہوگا۔سناتن مذہب کے ماننے والوں کا ایمان اور دنیا کے لیے کشش کا مرکز بابا بیدھ ناتھ دھام کی جھلک راج پتھ میں نظر آئے گی۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر ہونے والے جھانکیوں کے پیش کش میں اس بار جھارکھنڈ کے بابا بیدھ ناتھ دھام کو شامل کیا گیا ہے،جس کو لے کردیو گھر کے ساتھ پورے جھارکھنڈ کے لوگوں میں خوشی اور عقیدت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
دراصل اس مرتبہ راج پتھ پر دیگر ریاستوں کی جھانکی کے ساتھ جھارکھنڈ سے بابا مندر کی جھانکی کا انتخاب کیا گیا ہے ،جھانکی بنانے کا کام 20دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔جھانکی کی لیے بہترین کاریگروں کا انتخاب کیا گیا ہے،بابا مندر کے تیرتھ پروہت منوج مشرا جی کہتے ہیں کہ نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر نکلنے والی جھانکیوں میں جھارکھنڈ میں بابا بیدھ ناتھ دھام کو دکھایا جائے اس میں دیو گھر میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کو بھی دیکھایا گیا ہے۔