Urdu News

جھارکھنڈاردو اکیڈمی کی تشکیل ہو گی یا نہیں یا ہوگی تو کب ہوگی؟

جھارکھنڈاردو اکیڈمی کی تشکیل ہو گی یا نہیں یا ہوگی تو کب ہوگی؟

 وزیر حفیظ الحسن سے نصیر افسر کا سیدھا سوال

شاعر، مضمون نگار،افسانچہ نگار، ماہر تعلیم و سماجی خدمت گار و انجمن بقائے ادب رانچی (رجسٹرڈ) کے جنرل سکریٹری نصیر افسر نے حکومت جھارکھنڈ کے اقلیتی امور کے وزیر حفیظ الحسن سے اس پریس اعلانیہ کے ذریعہ سیدھا سوال پوچھا ہے کہ آخر جھارکھنڈ اردو اکیڈمی کی تشکیل سے متعلق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین صاحب کیا فرماتے ہیں کہ اردو اکیڈمی کی تشکیل ہو گی یا نہیں یا ہوگی تو کب ہوگی؟کیونکہ جھارکھنڈ کے اردو داں طبقہ میں اس کے عدم قیام کو لے کربڑی اضطرابی اور بے قراری ہے۔ جھارکھنڈ کے اردو حلقہ کو اس مراعت سے محروم رکھنے کا آخر سبب کیا ہے؟

 ہیمنت سرکار کی آخر نیت کیا ہے؟ وزیر حفیظ الحسن کو اس ضمن میں خاموشی توڑنی چاہیےکیونکہ یہ معاملہ انہیں کے محکمہ اقلیتی امور سے تعلق رکھتا ہے۔ کیا ہیمنت حکومت کا یہ منشا تو نہیں کہ جب انتخابات قریب آئیں تو سوغات کے طور پر اردو اکیڈمی کی تشکیل ہو اور اردو داں طبقہ کے ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔

 اگر یہ سوچ ہے تو بالکل غلط ہے اور اس کے مضمر اور منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔ لہذا وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو چاہیے کہ جھارکھنڈ کے لاکھوں اردو داں طبقہ کو خوش رکھنے کے لیے جھارکھنڈ اردو اکیڈمی کا جلد از جلد تشکیل کر تاریخ اپنے نام رقم کر لیں۔

Recommended