Urdu News

جیو۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کوموبلٹی سروس

جیو۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کوموبلٹی سروس

نئی دہلی، 15 جون

جیو۔ بی پی اورزومیٹو کے درمیان بدھ کو ہوئےایک معاہدے کے تحت،زومیٹو  کے الیکٹرک  وہیکلوں کے لیے نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرے گا۔  ساتھ ہی جیو۔بی پی پلس' برانڈیڈ بیٹری سویپنگ اسٹیشنوں کا فائدہ  بھی  زومیٹو کے الیکٹرک وہیکل اٹھاپائیں گے۔ دراصل زومیٹو نے 2030 تک 100 فیصدیالیکٹرک ڈیلیوری گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 ریلائنس او ربی پیکی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے،جیو۔بی پیایک ایسا ایکو سسٹم بنا رہا ہے جس سے  ای وی  ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ پچھلے سال،  جیو۔ بی پی  نے ہندوستان میں دو سب سے بڑے  ای وی چارجنگ ہبس کا آغاز کیا۔ کمپنی کا برقی نقل و حرکت کا کاروبار، ہندوستانی صارفین کو چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو  جیو۔ بی پی پلس برانڈکے تحت کام کرتا ہے۔ گاہک  جیو ۔ بی پی  پلس موبائل ایپ پر قریبی چارجنگ اسٹیشن آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

اعلیٰ کارکردگی والی بیٹریاں، گاڑیوں کی بہتر آن روڈ رینج اور صرف چند منٹوں میں بیٹری بدلنے کی سہولت ای وی کو دو اور تین پہیوں کے لیے ایک بہترین آپشن بناتی ہے۔ خاص طور پر ڈیلیوری سیگمینٹ  کو اس کا  فائدہ مل رہا ہے۔

Recommended