Urdu News

جو بائیڈن امریکی صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں: سی این این

جو بائیڈن امریکی صدارتی الیکشن جیت گئے ہیں: سی این این

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار جوزف بائیڈن صدر ڈونیلڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل کر کے عملاً امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے۔
77 ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے ۔ اس طرح مسٹر ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے۔
جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 ہونے جارہی ہے جبکہ ٹرمپ کے 214 ووٹوں سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
جو بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان مزید چار ریاستوں میں گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ڈیموکریٹک کے نامزد امیدوار جو بائیڈن بالآخر امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سی این این ، این بی سی براڈکاسٹر اور اے پی نیوز ایجنسی نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
ان نیوز چینلوں کے مطابق مسٹر بائیڈن نے 270 الیکٹرول ووٹوں سے زیادہ حاصل کرلیا ہے۔
پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔
سابقہ دو مدتوں تک نائب صدر رہنے والے مسٹر بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔
<p class="storyheadline">ٹرمپ نے بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا</p>

<div></div>
<span class="storydetails">واشنگٹن صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کے امریکی میڈیا کی جانب سے اعلان پر صدر ڈونیلڈٹرمپ نے اپنے ردعمل میں جو بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔</span>

مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو اگلے ہفتے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
’’ہم سب جانتے ہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں‘‘.

Recommended