ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی
عید کا چاند نظر آتے ہی مسلم کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے لگے، عید کی خوشی کا ایسا موقع آیا کہ تمام صحافی عید کی سوٸیاں پیتے نظر آئے۔ ساتھیوں کے ساتھ ایک دسترخان میں رمضان المبارک کے روزے کی وجہ سے تمام پرانے ساتھیوں سے مہینوں ملاقات نہ کر سکا لیکن عید کی خوشی میں تمام صحافی ساتھیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے جب صحافی اہل خانہ کے ساتھ ہوتا ہے عید ہو یا دیوالی ہو یا ہولی ایسے موقعوں پر صحافی اکٹھے نظر آتے تھے۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہم دو سال تک تہوار نہیں منا سکے لیکن دو سال بعد آج ایسا موقع آیا کہ ہمارے صحافی خاندان ہماری رہائش گاہ پر نظر آۓ، یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ آج عید کی خوشیاں پوری صحافی فیملی کے ساتھ بانٹنے کو ملی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔