Urdu News

بہار کے 30 ہزار اساتذہ کے لیے کل فیصلے کا دن

پٹنہ ہائی کورٹ

پٹنہ ، 3 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 بہار کے سرکاری ہائی اسکول اور پلس 2 میں چھٹے مرحلے کے تحت چل رہی 30 ہزار 20 اساتذہ کی خالی آسامیوں پر تقرری کو لے کر 4 فروری کو فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اس دن پٹنہ ہائی کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہونی ہے۔ 

 قابل ذکر ہے کہ جولائی 2019 میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع ہوا تھا۔ تقرری کا عمل آخری مراحل میں تھا کہ اس کو لیکر پٹنہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل ڈائر ہوئی اور تقرری کا عمل رک گیا۔ حالانکہ عدالت نے محکمہ تعلیم   کو تقرری سے قبل اس سے احکامات لینے کی ہدایت کی تھی۔ 

معلومات کے مطابق محکمہ ثانوی تعلیم جمعرات کو عدالت سے تقرری کی اجازت دینے کا مطالبہ کرے گا۔ منگل کو ڈائریکٹوریٹ میں اس سلسلے میں ایک حلف نامہ تیار کیا گیا تھا۔ اگر عدالت اجازت دے گی تو منتخب امیدواروں کے لیے ڈیڑھ سال کا انتظار ختم ہوجائے گا۔ ساتھ ہی ریاست کے ہائی اسکول اور پلس 2 کو ایک ساتھ تیس ہزار اساتذہ مل جائیں گے۔ 

Recommended