Urdu News

کابل میں دھماکہ، ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت  3 ہلاک

کابل میں دھماکہ، ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت  3 ہلاک

کابل میں دھماکہ، ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت  3 ہلاک

Kabul blast kills 3, including spokesman for Public Protection Force

کابل،10 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ کابل کےعلاقے کرت نو میں آئی ای ڈی بم دھماکا آج صبح کے وقت ہوا۔ دھماکے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس ضیا ودان اپنے 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔

کابل مسلسل دھماکوں کی لپیٹ میں ہے۔ افغانستان میں اس طرح دھماکے عام بات ہے تاہم دھماکہ کرنے والے انسانیت کی تعلیم بھول کر بد مست دنیا میں مگن ہے۔

کابل دھماکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری کون قبول کرتا ہے، یہ دیکھنے والی بات ہوگی ۔

Recommended