مرکزی وزیر داخلہ نے ’کشمیر مہوتسو’ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبلٹی، گجرات یونیورسٹی کے زیر اہتمام کشمیر مہوتسو سے خطاب کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی معززین موجود تھے۔امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان صدیوں سے بقائے باہمی کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تنوع سے بھرے ملک میں بقائے باہمی کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کے ساتھ ساتھ ‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کا مول منتردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنوع ثقافتیں، زبانیں، کھانے اور لباس ہماری طاقت ہیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم وطنوں بالخصوص نوجوانوں سے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے تصور کو زندگی کے منتر کے طور پر اپنانے کی اپیل کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ کشمیر بہت سی ثقافتوں کا پگھلنے والا برتن اور مدر انڈیا کے تاج میں ایک زیور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیاں نہ صرف کشمیر کے بچوں بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے اہم ہیں۔
جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے سال تقریباً 1.80 کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا، انہوں نے کشمیریت اور کشمیری ثقافت سے واقفیت حاصل کی اور ایک اچھا پیغام لے کر واپس گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیر میں بم دھماکے، ہڑتال اور پتھراؤ ہوا کرتا تھا، لیکن آج شری مودی کی قیادت میں لائی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور لیپ ٹاپ ہیں۔ جموں و کشمیراسٹارٹ اپس کے لیے ایک نئی سوچ اور دنیا کے نوجوانوں کو چیلنج کرنے کی صلاحیت ہے ۔