Urdu News

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی زینت بنیں گے کشمیری قالین

جموں وکشمیر میں صنعت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ

جموں وکشمیر میں صنعت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ

نئی دہلی میں زیر تعمیر پارلیمنٹ کے نئے ایوان کے فرش پر روایتی کشمیری قالین بچھائے جائیں گے۔ کشمیر کے قالین اور کانی شال اپنے شاندار ڈیزائن اور پیچیدہ کاریگری کے لیے مشہور ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر مغل افغان اور سکھ ڈوگرہ دور میں عالمی معیار کے شاہکار تخلیق کیے گئے۔ ان میں سے کچھ شاہکار دنیا بھر کے مشہور عجائب گھروں میں آویزاں ہیں۔

طاہری قالین کے قمر علی خان کو دہلی کی ایک کمپنی سے 8×11 فٹ سائز کے 12 روایتی کشمیری ریشمی قالین بنانے کا آرڈر ملا ہے۔ مرد اور خواتین سمیت پچاس کاریگر اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

خان نے کہا، “ہمیں خوشی  ہے کہ یہ قالین ایک ایسے مقام کے فرش پر ہوگا جہاں ہندوستان بھر سے منتخب نمائندے آئیں گے اور کشمیر کے روایتی دستکاری کو دیکھیں گے۔

 پچاس کاریگر جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تقریباً سات ٹکڑے مکمل ہو چکے ہیں اور آرڈر کی ترسیل 20 ستمبر ہے جو کہ آخری تاریخ سے ایک ماہ قبل ہے۔ قمر کا خاندان گزشتہ 30 سالوں سے قالین سازی سے وابستہ ہے۔

Recommended