Urdu News

بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو اغوا کرنے والادہشت گردملاعمراوراس کے بیٹے کاگولی مارکرقتل

بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو اغوا کرنے والادہشت گردملاعمراوراس کے بیٹے کاگولی مارکرقتل

بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو اغوا کرنے والادہشت گردملاعمراوراس کے بیٹے کاگولی مارکرقتل

نئی دہلی ، 18 نومبر دہشت گرد ملا عمر اور اس کے بیٹے کو پاکستانی فوج نے بلوچستان کے تربت علاقے میں گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔ وہ لشکر طیبہ ، لشکرخراسان اور جیش العدل کے اعلی سطحی مددگار تھے۔ دہشت گرد ملا عمرنے ہی بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو اغوا کرکے پاکستانی فوج کے حوالے کردیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جیش العدل کے دہشتگرد ملا عمر ، جس نے بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو اغوا کیاتھا ، اس کو اس کے بیٹے سمیت بلوچستان کے شہر تربت میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ وہ ایران میں سب سے زیادہ مطلوب (پاکستان کے لئے کام کرنے والا) تھا اور جادھو کو پاک فوج کے حوالے کیا تھا، مقتول دہشتگرد ملا عمر اور اس کے بیٹے کی لاشیں بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک فرنٹیئر کور کی ایک مقامی عمارت میں رکھی گئی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کے ایک ریٹائرڈ افسر کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے اپریل 2017 میں سزائے موت سنائی تھی۔ 10 مئی 2017 کو ، بین الاقوامی عدالت انصاف نے جادھو کی پھانسی پر پابندی عائد کردی۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ جادھو کو ان کی سکیورٹی فورسز نے 3 مارچ ، 2016 کو صوبہ بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جہاں وہ مبینہ طور پر ایران سے داخل ہوا تھا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ جادھو کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا جہاں وہ بحریہ سے سبکدوشی کے بعد کاروبار کیلئے گئے تھے۔

Recommended