Urdu News

لالو کو ملی پیشی سے چھٹی: لالو سپریمو نے کیا کہا عدالت سے؟ کیوں حضورحضور کی لگائی گوہار؟

لالو کو ملی پیشی سے چھٹی

 بیمار رہتا ہوں، حاضری سے راحت دیجئے، عدالت نے کہا۔ ٹھیک اب سے وکیل کو بھیجیں

پٹنہ، 23 نومبر(انڈیا نیرٹیو)

چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں لالو یادو کو پیشی سے راحت مل گئی ہے۔ بانکا خزانے سے 46 لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی معاملے میں لالو یادو منگل کے روز پٹنہ کے سی بی ا?ئی کی خصوصی عدالت ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے جسمانی پیشی سے ریلیف دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے اس پر اتفاق کیا۔

آر جے ڈی سپریمو نے کہا، "حضور… میں اکثر بیمار رہتا ہوں۔ ایسے میں مجھے پیش ہونے سے راحت دیجئے۔ میرے وکیل اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ان کے اس مطالبہ پر عدالت نے کہا ”’ٹھیک ہے اب سے آپ اپنے وکیل کو تاریخ پر بھیج دیجئے گا“ اتنی سماعت کے بعد معاملے کی آئندہ تاریخ 30 نومب طے کی گئی۔ عدالت میں حاضری کے بعد لالو سنت جوزیف اسکول کے میری وارڈ میں بیمار سسٹر نیلیما سے ملنے پہنچے۔

واضح ہوکہ اس معاملے میں پٹنہ کے خصوصی جج پرجیش کمار کی عدالت نے لالو سمیت 28 ملزمان کو جسمانی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد آر جے ڈی سپریمو پیر کی شام دہلی سے پٹنہ آئے ہیں۔

Recommended