Urdu News

لالو کی بیٹی اپنے والد کے لیے رکھیں گی روزے، ہوئیں ٹرول

لالو کی بیٹی اپنے والد کے لیے رکھیں گی روزے، ہوئیں ٹرول

پٹنہ،13اپریل(انڈیا نیرٹیو)

پیر کےروز آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ کا ایک ٹویٹ ٹرول ہو گیا۔ روہنی نے اس ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا پاک مہینہ کل منگل یا بدھ سے شروع ہورہا ہے۔ اس سال ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے والد کی صحت اور تندرستی کے لیے پورے مہینے کا روزہ رکھوں گی۔ میں اپنے والد کی صحت بہتر ہونے اور جلد انصاف ملنے کی دعا کروں گی۔  میں خدا سے ملک میں امن کی بھی دعائیں مانگو گی۔ اس کے بعد روہنی سوشل میڈیا پر ٹرول ہوگئیں۔

 بہت سارے لوگوں نے جنہوں نے روہنی کے ٹویٹ کو ٹرول کیا، نے لکھا ہے کہ چیتی نوراترا بھی کل سے شروع ہورہا ہے، اگر رکھنا ہی ہے تو وہ ماتا کا ورت کا رکھ کر لالو جی کے لیے دعا مانگتی۔ راجیو آر مہتا کی آئی ڈی سے ٹویٹ کیا گیا کہ اس نام کو بھی تبدیل کرکے روہینی میڈم ،روہینی خاتون رکھ لیا جائے۔ اسی کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے لالو پرساد کی بہتر صحت کی بھی تمنا کی۔

 ایک گھنٹہ کے بعد ، روہنی نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایک ساتھ چیتی نوراتری بھی ہے ۔ مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں دونوں تہواروں کو پوری عقیدت کے ساتھ مکمل کرسکتی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے زہریلے لوگوں کی نفرت انگیز سوچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چتی نوراتری پر بھی آپ سب کو دل کا سلام۔ اسی کے ساتھ ہی ایک ٹرول کی پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انسانیت کی پہچان کو فراموش نہ کریں نفرت کرنے والوں کی آگ میں خود کو نہ جھونکیں ۔ یہ رام رحیم کی سرزمین ہے۔ہر دن عید دیوالی ہے۔

واضح ہو کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ کی اگلی سماعت 16 اپریل کو ہونے والی ہے۔ لالو یادو کو ضمانت کے لیے اب اور انتظار کرنا پڑے گا

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کیس میں ضمانت کے لئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست پر اب 16 اپریل کو سماعت ہوگی۔ سی بی آئی کی جانب سے جسٹس اپریش کمار سنگھ نے سماعت کے دوران عدالت سے وقت مانگا تھا جسے عدالت نے قبول کرلیا تھا۔ اس پر سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ اب اس معاملے میں سی بی آئی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے آخری سماعت کے دوران اس طرح کے خدشات کا اظہار کیا تھا جو آج سچ ثابت ہوا۔ گزشتہ سماعت کے دوران سی بی آئی کا اپنے دلائل مکمل ہونے کےبعد دوبارہ وقت مانگنا ٹھیک نہیں تھا۔

Recommended