نئی دہلی،26؍ جولائی : جے پور کے کمار پا قومی ہینڈمیڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ (کے این ایچ پی آئی) کے ذریعے گائے کے گوبر کھادی پراکریتک پینٹ تیار کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ کھادی اور گرام صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کی ایک اکائی ہے۔ کے این ایچ پی آئی کے ذریعے منعقدہ مطالعے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھادی پراکریتک پینٹ ماحول دوست اور کم لاگت ہے۔
کے این ایچ پی آئی کے ذریعے تیار کردہ کھادی پراکریتک پینٹ کی جانچ غازی آباد کے قومی ٹیسٹ ہاؤس (حکومت ہند) ، ممبئی کے قومی ٹیسٹ ہاؤس (حکومت ہند) اور دہلی کے سر ی رام انسٹی ٹیوٹ برائے صنعتی تحقیق ( آئی ایس او تصدیق شدہ ٹیسٹ لیب) میں کی گئی اور یہ پینٹ کے لئے مطلوبہ تمام لازمی خصوصیات کو پوری کرتا ہے۔
کھادی پراکریتک پینٹ کے لئے گائے کے گوبر کا استعمال مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا، پائے دار روز وضع کرے گا اور کسانوں نیز گائیوں کے شیلٹر ہومس کے لئے اضافی محصول وضع کرے گا۔ اس کے علاوہ اقتصادی معیشت کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔
مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے نے آج یہ معلومات راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔