Urdu News

ایل آئی سی کا آئی پی او مئی کے پہلے ہفتے میں ہونے جا رہا ہے لانچ

ایل آئی سی کا آئی پی او مئی کے پہلے ہفتے میں ہونے جا رہا ہے لانچ

نئی دہلی، 26 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آ ئی سی) کے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ پبلک سیکٹر انشورنس کمپنی  ایل آئی سی  کا آئی پی او مئی کے پہلے ہفتے میں لانچ ہونے جا رہا  ہے۔ اس معاملے کی  باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے۔

متصدقہ  ذرائع کے مطابق ایل آئی سی کا آئی پی او 4 مئی کو کھلے گا، جب کہ یہ 9 مئی کو بند ہوگا۔ تاہم حکومت نے ابھی تک اس آئی پی او کے پرائس بینڈ کے بارے میں معلومات کو عام نہیں کیا ہے لیکن آئی پی او کا سائز 21 ہزار کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے۔ سرمایہ کار ایل آئی سی کے آئی پی او میں 9 مئی 2022 تک بولی لگا سکتے ہیں، جبکہ اینکر سرمایہ کاروں کے لیے آئی پی او 2 مئی کو کھلے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے حال ہی میں سیبی  کے پاس ایل آئی سی  کے آئی پی او کے لیے نظر ثانی شدہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کو جمع  کیا ہے۔ حکومت ایل آئی سی کے آئی پی او میں اپنا 3.5 فیصد حصہ بیچے گی، جبکہ منصوبہ 5 فیصد فروخت کرنے کا تھا۔ درحقیقت حکومت نے شیئر بازار  میں جاری اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی مانگ میں کمی کے خدشے کے پیش نظر فروخت کیے جانے والے حصص کو کم کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایل آئی سی میں حکومت کی 100 فیصد حصہ داری ہے۔ روس-یوکرین جنگ سے پہلے پبلک سیکٹر کی اس کمپنی کی قیمت 12 لاکھ کروڑ روپے بتائی گئی تھی جو اب گھٹ کر آدھی رہ گئی ہے۔ اس کے باوجود ایل آئی سی کا آئی پی او ملک کا سب سے بڑا آئی پی او ہوگا۔ ایسے میں حکومت 6 لاکھ کروڑ روپے کی قیمت پر بھی 3.5 فیصد حصہ داری کو فروخت کر تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرنے کی امید کر رہی ہے۔

Recommended