لندن میں لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہ، 60 افراد گرفتار

لندن،29نومبر(انڈیا نیرٹیو)

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاو کی وجہ سے پولیس نے ہفتے کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے میں 60 مظاہرین کو گرفتار کیا۔

سینکڑوں افراد لندن کے وسطی علاقے میں سڑکوں پراحتجاج و مظاہرہ کیلئے جمع ہوئے اس دوران کچھ مظاہرین نے پولیس افسران کے ساتھ جھڑپیں بھی کیں۔

لندن پولیس کا کہنا تھا ”پولیس اہلکاروں نے آج لندن میں گروپس میں جمع ہونے کے لیے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری مختلف جرائم کے لیے کی گئی ہیں جن میں کوروناوائرس سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ہم لوگوں سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کرتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے ہی لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں پولیس نے لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کے دوران 190 مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو گھروں میں مقید کردہا ہے وہیں بہت سارے لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ بھی کھڑا ہوگیا ہے۔ پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کو لے کر احتجاج جاری ہے، کیوں کرونا وائرس لاک ڈاؤن سے ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے البتہ جو ضروری ہدایات حکومت کی جانب سے دیے گئے ان سب پر پابندی سے عمل کیا جائے تو اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔