Urdu News

لولو مال میں بغیر اجازت نماز ادا کرنے والے چاروں نوجوان گرفتار

لولو مال میں بغیر اجازت نمازادا کرنے والے چاروں نوجوان گرفتار

اتر پردیش دارالحکومت لکھنو کے نو تعمیر شدہ لولو شاپنگ مال میں بغیر اجازت نماز ادا کرنے والے چاروں نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جب کہپانچوے کی تلاش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولس سدرن راجیش کمار سریواستو نے بتایا کہ 12 جولائی کو لولو مال میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد تمام ہندو تنظیموں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ اس معاملہ میں سوشانت گلف سٹی پولیس اسٹیشن نے مال انتظامیہ کی جانب سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر نماز پڑھنے والوں کی تلاش شروع کی۔

تھانہ انچارج شیلیندر گری نے اس معاملے میں چاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سدرن نے کہا کہ ویڈیو اور تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس میں پانچ دیگر نوجوان بھی ملوث ہیں، اس کے لیے ٹیمیں مصروف ہیں۔ نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر مال میں بغیر اجازت نماز ادا کی تھی۔

Recommended