Urdu News

ایک ہزامگرمچھوں کو چنئی سے گجرات منتقل کیا جا سکے گا

ایک ہزامگرمچھوں کو چنئی سے گجرات منتقل کیا جا سکے گا

مدراس ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی عرضی کو خارج کردیا

نئی دہلی/چنئی، 11 اگست

2022مدراس ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مدراس کروکوڈائل بینک ٹرسٹ(MCBT) سے  تقریباً ایک ہزارمگر مچھوں کو گجرات میں گرینز زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر(GZRRC)  میں منتقلی  کرنےکے خلاف  دائر مفاد عامہ کی عرضی  کوخارج  کردیا۔

مفاد عامہ کی عرضی کو کو مسترد کرتے ہوئے، چیف جسٹس منشور ناتھ بھنڈاری اور جسٹس این مالا نے مشاہدہ کیا کہ جب ماہرین ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی حمایت یافتہ  گرینز زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر(GZRRC) میں دستیاب سہولیات سے مطمئن ہیں تو عدالت کو اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہے گی۔  درخواست گزار نے  نے ماہرین کی رائے کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

ایم سی بی ٹی نے، اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے، عدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ اس کے پاس چنئی کے قریب واقع مرکز میں مگرمچھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیال رکھنے کے لیے مالی وسائل نہیں ہیں۔ جب کہ ذاتی معائنہ کے بعد گجرات میں واقعجی زیڈ آر آر سی میں دستیاب جدید ترین سہولیات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

گرینز زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر (جی زیڈ آر آر سی) جسے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی حمایت حاصل ہے، نے کہا کہ ان کے پاس 1,000 مگرمچھوں کو رکھنے کے لیے کافی جگہ ہے۔ اس نے چڑیا گھر کی تصاویر جمع کرائیں، اور دعویٰ کیا کہ ان کے احاطے میں 1000 مگرمچھ آسانی سے رہ سکتے ہیں۔

ججوں نے درخواست گزار کو بغیر کسی اطلاع کے سی بی آئی انکوائری کرانے  کے مطالبہ پر سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی فلاح و بہبود کی فکر کے پیش نظر ہم نے عرضی قبول کی تھی۔ لیکن اب یہ مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔ چنئی کے  اے  وشواناتھن نے اس سال جون میں پی آئی ایل دائر کی تھی۔

Recommended