Urdu News

تالچر کول فیلڈ میں کوئلے کی نقل و حمل کے لیے مہاندی کول ریلوے لمیٹیڈ

برسوں کے دوران کوئلے کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ

 

مہاندی کول فیلڈ کے تالچر کول فیلڈس تقریباً 52 بی ٹی کوئلے کے وسائل کے ساتھ سب سے بڑے کول فیلڈس میں سے ایک ہے، جو کہ ملک میں کوئلے کے کل وسائل کا 15 فیصد ہے۔ تالچر کول فیلڈ میں دستیاب وسائل میں سے 63 فیصد (33 بی ٹی) سے زیادہ 300 میٹر گہرائی میں ہے، جو اوپن کاسٹ کان کنی کے لیے نمایاں صلاحیت پیش کرتا ہے۔

تالچر کول فیلڈز نے مالی سال 2022 کے دوران 95 ملین ٹن (ایم ٹی) سے زیادہ کوئلے کی پیداوار کی ہے اور مالی سال 25-2024 میں تقریباً 200 ملین ٹن اور مہاندی کول فیلڈز لمیٹیڈ اور مالی سال 2030 تک مختص کول بلاکس سے  تقریباً 300 ملین ٹن پیدا کرنے کا امکان ہے۔ کوئلے کے موثر انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے تالچر کول فیلڈز یعنی ایم سی آر ایل (مہاندی کول ریلوے لمیٹیڈ) میں مرحلہ وار طریقے سے ریل لائن کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019L46.jpg

کوئلہ کی وزارت نے پی ایم گتی شکتی کے تحت ایم سی آر ایل مرحلہ اول اور دوم پروجیکٹ کی تعمیر کو بہت زیادہ اثرانداز پروجیکٹ کے طور پر شناخت کی ہے۔‘‘مہاندی کول ریلوے لمیٹیڈ (ایم سی آر ایل)’’ کو 31 اگست 2015 کو مہانادی کول فیلڈ لمیٹیڈ (ایم سی ایل) کے 64 فیصد حصہ، آئی آر سی او این کے 26 فیصد اور اڈیشہ کی صنعتی ترقیاتی کارپوریشن (آئی ڈی سی او) کے 10 فیصد حصہ کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

پروجیکٹ کی صف بندی اڈیشہ کے انگول ضلع سے ہوتی ہے۔ انگول اور جراپاڑا بھارتی ریلوے نیٹ ورک کے موجودہ اسٹیشن ہیں۔ بلرام ایم سی ایل کے تالچر-بلرام پرائیویٹ سائڈنگ میں موجودہ لوڈنگ اسٹیشن ہے۔

14 کلومیٹر طویل ایم سی آر ایل مرحلہ اول (انگل-بلرام) اس سال تک شروع ہونے کی امید ہے۔ یہ ریلوے لائن تالچر کول فیلڈز میں ایم سی ایل کانوں سے 25 ملین ٹن کوئلے کے اخراج کو پورا کرے گی۔

54 کلومیٹر طویل ایم سی آر ایل مرحلہ دوم (بلرام-جارپاڑا-ٹینٹولوئی) کے دسمبر 2025 تک شروع ہونے کی امید ہے۔ یہ تالچر کول فیلڈز کے جنوبی جانب اور وسطی حصے میں مختص کوئلے کے بلاکس سے کنیکٹویٹی فراہم کرتا ہے۔

مرحلہ دوم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، حصول اراضی اور جنگلات کی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ ریلوے لائن تالچر کول فیلڈز میں سی آئی ایل اور غیر سی آئی ایل کول بلاکس سے کوئلے کے انخلاء کو پورا کرے گی ~ 58 ملین ٹن۔

اس طرح ایم سی آر ایل، ریل کاریڈور تلچر کول فیلڈز سے کوئلے کے اخراج کے عمل میں انقلابی تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا۔ ریل کاریڈور پارا دیپ اور ڈمرا بندرگاہوں تک کوئلے کے ریک کی تیز رفتار نقل و حمل کو بہتر بنائے گا اور اس طرح ریل نیٹ ورک کو کم کرے گا اور اس سے نقل و حمل کی لاگت بھی کافی کم ہوگی۔ شپنگ کے  راستے ریل نیٹ ورک کے مقابلے میں بہت سستے ہیں اور ملک کے جنوبی اور مغربی خطے میں کوئلے کی دستیابی کو بہتر بناتے ہیں۔

Recommended