Urdu News

مہاراشٹر: بارش اورسیلاب سے ہوئے حادثات میں 113 افراد ہلاک، 100 لاپتہ

مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب

این ڈی آر ایف اور فوج نے1,35,313  جانیں بچائیں

ممبئی، 25 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹر میں بارش اور سیلاب سے اب تک 113 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 100 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 50 افراد زخمی ہیں۔ فوج کی 10 ٹیموں،NDRF کی 34 ٹیموں، SDRF کی 06،، بھارتی کوسٹ گارڈز کی 03 ٹیموں نے ریاست کے 11 اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں 1لاکھ،35ہزار،313 زندگیوں کو بچا لیاہے۔ چپلن اور ممبئی کو جوڑنے والے واشیستی ندی کاپل بہہ جانے کے بعد رتناگری تک سڑک کا رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

ریاست کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، ضلع رائے گڑھ میں 52 افراد ہلاک، 28 زخمی اور 53 لاپتہ ہیں۔ یہاں 33 جانور بھی مرے ہیں۔ رتناگیری میں 21 افراد ہلاک، 07 زخمی اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔

یہاں 115 جانوروں کی بھی موت ہوئی ہے۔کولہا پور میں، 07 افراد ہلاک، ایک زخمی اور 27 جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔ ستارا میں، 13 افراد ہلاک، 27 لاپتہ اور 3024 جانور مر چکے ہیں۔ ضلع سانگلی میں 13 جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔ 0 2 افراد جاں بحق، 02 زخمی اور ایک شخص سندودرگ میں لاپتہ ہے۔

 ممبئی میں 4 افراد ہلاک، 07 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پونے میں 02 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 06 جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔ تھانہ ضلع میں، 12 افراد ہلاک، 06 زخمی، 04 افراد لاپتہ ہیں۔ یہاں 10 جانوروں کی موت ہوئی ہے۔اس طرح بارش سے متعلقہ مختلف حادثات میں 113 افراد ہلاک، 50 زخمی اور 100 افراد لاپتہ ہیں۔ ان واقعات میں 3228 جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

Recommended