Categories: بھارت درشن

گیان واپی مسجد پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، اے ایس آئی سروے پر لگائی روک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پریاگ راج : الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد معاملہ میں بڑا فیصلہ دیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد احاطے میں اے ایس آئی کے سروے پر روک لگادی ہے ۔ عدالت نے وارانسی سول کورٹ کے 8 اپریل کے فیصلہ پر روک لگا دی ہے ۔ اس سے پہلے سول کورٹ نے مسجد کے احاطے کی جانچ کے لیے اے ایس آئی سروے کا حکم دیا تھا ۔ اس حکم کے خلاف یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ اور مسجد کمیٹی کی جانب سے سروے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اور یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ نے وارانسی عدالت کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں ہے ، ایسے میں وارانسی کی عدالت ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتی اور اس حکم کو رد کیا جانا چاہئے ۔ اس معاملہ میں بحث کے بعد ہائی کورٹ نے 31 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسجد فریق کی جانب سے عدالت میں کہا گیا تھا کہ وارانسی کورٹ کے سول جج نے 8 اپریل کو جو حکم دیا تھا وہ 1991 کے عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ کی واضح خلاف ورزی ہے۔ عرضی گزار کی جانب سے کہا گیا کہ عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ کے تحت 15 اگست 1947 کے پہلے کے کسی بھی مذہبی مقام میں کوئی بھی تبدیلی یا پھیر بدل نہیں کی جاسکتی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں مندر فریق کا کہنا ہے کہ 1664 میں مغل حکمران اورنگ زیب نے مندر کو منہدم کرکے اس کی باقیات پر گیان واپی مسجد بنائی تھی ، جس کی حقیقت جاننے کے لیے مسجد کمپلیکس کا سروے کیا جانا ضروری ہے ۔ مندر فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے کی کھدائی کے بعد مندر کی باقیات پر تعمیر مسجد کے ثبوت ضرور ملیں گے ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago