Categories: قومی

دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون : راج ناتھ

جالور،9 ستمبر

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’ایک بھارت شسکت بھارت‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون ہیں ضلع جالور میں ہند پاک سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے ہائی وے پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لئے ایک فضائی پٹی کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جس طرح قومی شاہراہ کو دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے اس سے دفاع اور ترقی ایک دوسرے کے معاون بن چکے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی رک جاتی ہے ، لیکن شاہراہوں پر ہنگامی لینڈنگ کے نئے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی نہیں رکتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہائی وے پر لینڈنگ کی سہولت سے فوج مضبوط ہو ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہیں ترقی کا معیار بن چکی ہیں۔ یہ بہت سے لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ روڈ بارڈر آرگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنظیم نے لداخ میں 19 ہزار تین سو فٹ کی بلندی پر سڑک بنانے کا شاندار کام کیا ہے۔

ہتھیاروں کی درآمد اور دیگر جنگی سازوسامان پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ بھارت اب اس معاملے میں دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘ کو منظم کرنے سے دفاع کے معاملے میں خود انحصاری بھی پیدا ہو گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago