Urdu News

انسان کو غرور اور گھمنڈ سے دور رہنا چاہیے: مولانا ریاض الحق قاسمی

انسان کو غرور اور گھمنڈ سے دور رہنا چاہیے: مولانا ریاض الحق قاسمی

منشی پورہ واقع یتیم خانہ کمپاؤنڈ میں منعقدہ عیدملن کی تقریب کے موقع پرشاعر وصحافی امیر حمزہ اعظمی کو مومنٹو اور شال دے کے ان کی خدمات کو سراہا گیا

ابوشحمہ انصاری، مئو ناتھ بھنجن

جب کسی قوم کا وہ طبقہ جو اپنی زندگی کے کسی بھی لمحے اور ترقیاتی زمرہ کی کسی بھی مہلت کو ضائع  کرنے کاقائل نہ ہو جو بہر لمحہ اپنی صنعتی اور تجارتی ارتقا کی سمت کوشاں رہتا ہو جسے ہوٹلوں میں بیٹھ کر فالتو لاف وگزاف پسند نہ ہو جس کی فکر گسب معاش کے وسائل کی تلاش پر مرکوز ہو وہ طبقہ وہ برادری اگر سماج کی بہبود کے لئےوقت  نکال کر قدم بڑھائے تو کوئی نہ کوئی نئی تاریخ مرتب ہوتی ہے کوئی نہ کوئی انقلاب کروٹ لیتا ہے اور ایسےہی کسی انقلاب کی آہٹ ہے عراقی ویلفیئر کمیٹی ٹرسٹ کا قیام اور اس کے تحت تدبر وتفکر کی غرض سےمنعقد ہونے والا قومی ایکتا کے حوالے سے عید ملن کایہ پروگرام جس کے لئے سبھی اراکین کمیٹی قابل مبارکباد ہیں۔ان خیالاکا اظہار شہر کے منشی پورہ واقع یتیم خانہ سے متصل کمپاؤنڈ میں منعقدہ عیدملن کی تقریب کے دوران کیا گیا ۔

محفل کی صدارت ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی الحاج محمد مقبول صاحب نے اور نظامت آمیر حمزہ اعظمی نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق راجیہ سبھا رکن سالم انصاری شریک بزم تھے جب کہ مہمانان اعزازی کے طور پر چیئر مین محمد طیب پالکی سابق چیئر مین ارشد جمال  اور عزیر احمدگرہست نے محفل کو رونق بخشی

پروگرام کے مقررین میں مولانا ریاض الحق قاسمی،ڈاکٹر شکیل احمد،سدانندایڈوکیٹ، جھارکھنڈے گپتا،اس طرح کی محفلوں کے انعقاد اور رفاہی تنظیموں کی تشکیل اور فعالیت کی اہمیت اجاگر کی بہ زبان شعرو سخن ڈاکٹر شمشاد عنبر منظورالحق ناظر سعید اللہ شاد ڈاکٹر حسن ظہیر  شمیم صادق اخلاق احمد ایڈوکیٹ کلیم جاذل اسماعیل شاداں ڈاکٹر شیدا بیضا پوری وغیرہ نے قومی ایکتا کی آہمیت نمایاں کرتے ہوئے عید کی خوشیاں شیئر کیں۔ 

پروگرام کا أغاز حافظ آفتاب احمد کی تلاوت سے ہوا  معین عامر نے قومی نظم پیش کی جبکہ ٹرسٹ کے صدر اور استاد آلشعراء اسلم ایڈوکیٹ نے ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد اور عزائم اورمنصوبوں کے حوالے سے استقبالیہ پیش کیا

مہمان خصوصی سالم ا نصار ی نے اپنےخطاب میں کہا کہ عید ہمیں بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتی ہےموجودہ حالات میں خیر سگالی کی بقا ہندو اور مسلمان دونوں کی ذمہ داری ہےتاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے ا نھوں نے تعلیمی میدان میں پیش رفت کی ترغیب دی۔

چیئر مین محمد.طیب پالکی نے کہا کہ عید ملن اورہولی ملن کی روایت کو باقی رکھا جائے اس کی ہمارے سماج کو بڑی ضرورت ہے سماجی ترقی کے لئے ہمیں  بھائی چارے کو تقویت پہونچا نی ہوگی۔

سابق چیئرمین ارشد جمال نے اپنے خطاب میں شہر کے روایتی عید ملن اور ہولی ملن کا ذکر کیا اور ناگزیر وجوہات سے ان پروگراموں میں ہو نے والے تعطل کی تلافی کی کوشش پرعراقی ویلفیئر ٹرسٹ کی اس کوشش کی ستائش کی۔

سدا نند رائے اور جھارکھنڈے گپتا ایڈوکیٹ  نے واضح کیا کہ تیوہار ہمیں محبت کا پیغام دیتے ہیں ا نھوں نے کہا کہ جس طرح ملک کی أزادی کی تحریک میں ہم متحد تھے آج ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔عزیر احمدگرہست نے کہا کہ برادران وطن کے ساتھ محبت ورواداری کامعاملہ فروغ پانا چاہیے۔

مولانا ریاض الحق قاسمی نےکہا کہ انسان کو غرور اور گھمنڈ سے دور رہنا چاہئےاور آپس میں اتحاد واتفاق  قائم رکھنا چاہئےانھوں نے عراقی برادری کی تاریخ پر اجمالی رو شنی ڈالی اور عراقی ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام اور اقدام کو سراہتے ہوئے دعائے خیر فرمائی۔صدر محفل الحاج مقبول احمد کی جانب سے تمام مہمانوں ادباء  شعرا دانشوروں اور سامعین بالخصوص۔اس باوقار محفل کے انعقاد میں اہم رول ادا کر ے والوں عارفین احمد ،حاجی احمد ،پرویز، نوشاد احمد، ایڈوکیٹ جنید، انور آصف، شمیم، شاہد ریاض، شاداب ایڈوکیٹ،  فضیل احمد، شہنواز احمد،ضیاء الحق، پرویز ندیم ، فیاض احمد، سونا احمد ،قمر الدین ، نسیم احمد نسیم احمدکا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے معروف انشا پرداز اور شاعر وصحافی امیر حمزہ اعظمی کو مومنٹو اور شال دے کے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

Recommended