Urdu News

شاہ ،اسمرتی-نڈا اور راج ناتھ کی آج میراتھن ریلیاں

شاہ ،اسمرتی-نڈا اور راج ناتھ کی آج میراتھن ریلیاں

شاہ ،اسمرتی-نڈا اور راج ناتھ کی آج میراتھن ریلیاں

کولکاتہ ، 19 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر قائدین کی مغربی بنگال میں آج بہت ساری ریلیاں ہیں۔ دوسری طرف ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آٹھویں مرحلے کے لیے اپنی پوری مہم منسوخ کردی ہے اور چھٹے اور ساتویں مرحلے کی تشہیر ختم کردی ہے۔ 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں کی ریلیاں اکثر ہو رہی ہیں۔ 22 اپریل کو چھٹے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے پہلے ، اس کے لئے تشہیر آج ختم ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹے کی جگہ اب 72 گھنٹے پہلے ہی تشہیرپر روک لگا دی ہے۔ اس طرح ، چھٹے مرحلے کے آخری دن میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی میراتھن عوامی میٹنگ ہوگی۔

امت شاہ صبح 11بجے پانڈےشور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد وہ چاکولیہ اسمبلی حلقہ میں 1بج کر30 منٹ پر ایک عوامی جلسہ میں ہوں گے ۔ کالیاگنج میں 2بج کر30 منٹ پر اور بیلورگھاٹ اسمبلی حلقہ میں 4بجے جلسہ کوکطاب کریں گے ۔اسی طرح اسمریتی ایرانی صبح ساڑھے گیارہ بجے باگدا اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کریں گی۔اس کے بعدنوہاٹی میں شام 1بج کر 15منٹ پر ، نوپاڑا2بج کر30 منٹ پر ، شام 4بج کر 15 منٹ پر ٹاون ہال میں پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ ہوگی اور شام 5 بج کر 45 منٹ پر حیات ہوٹل میں غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 11بج کر45 بجےگوال پوکھر اسمبلی حلقہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد کہ اس کے بعد انٹاہار اسمبلی حلقہ میںمیں 1بج کر15 بجے دوسری پبلک میٹنگ کریں گے، جب کہ تیسری پبلک میٹنگ میں 3بج کر30 بجے کرشنانگرجنوبی اسمبلی حلقہ میں تجویز کیا گیا ہے، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی پہلی عوامی میٹنگ دوپہر 12 بجے رائے گنج اسمبلی حلقہ میں ہوگی جب کہ دوسری شام 3بجے سےتھیا اسمبلی حلقہ میں اور تیسرا جلسہ عام شام 4بج کر30 بجے، سیﺅری اسمبلی حلقہ میں ہونی ہے۔نڈا کی آج کی آخری میٹنگ شام 6 بجے بول پور کے ہوٹل مارک اینڈ میڈو میں ہوگی۔ 

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے جلسوں میں بہت زیادہ ہجوم ہے جس کی وجہ سے ان کی مخالفت کی جارہی ہے ۔کوڈ۔19 پران پر پروٹوکول کو توڑنے کا الزام عائد کیاجارہاہے۔

Recommended