Categories: بھارت درشن

شادی اور نکاح کو آسان بنایا جائے: مولانا محمد سلمان بجنوری

اللہ کی بندگی کے لیے اپنے اوقات کو زیادہ سے زیادہ وصول کریں:مفتی عفان منصورپوری

ملٹی میڈیا موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کریں : مولانا علی حسن مظاہری

جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل کے زیراہتمام مالیر کوٹلہ پنجاب میں ’’اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد‘‘

جمعیۃ علماء ہند کی مستقل تحریک ہے کہ پورے ملک میں معاشرہ کی اصلاح کے تعلق سے جگہ جگہ پروگرام منرقد کئے جائیں اور عوام میں دینی اصلاحی بیانات ہوں جس کی وجہ سے سماج اور معاشرہ میں مروج برائیوں اور گناہوں کی نشاندہی کی جائیں تاکہ عوامی سطح پر اس سلسلہ میں بیداری آئے اور اصلاحِ معاشرہ ہوسکے ،جمعیۃ علماء ہند کی اسی تحریک کے ضمن میں جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی کے زیر اہتمام پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں ایک عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت  جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی کے نومنتخب صدر مولانا علی حسن مظاہری نے کی ،مقرر خصوصی دارالعلوم دیوبند کے استاذ اور ماہنامہ دارالعلوم کے مدیر مولانا محمد سلمان بجنوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرتی اصلاح کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ،ہر آدمی کو اپنے احوال پر نظر رکھ کر پہلے اپنی اصلاح کرنی ضروری ہے ،خاص طور سے شادی اور نکاح کو انتہائی آسان اور سہل بنانے کی ضرورت ہے ،موجودہ دور میں غیر مذہب میں شادی عام ہوتی جارہی ہے جس سے ایمان ختم ہوجاتا ہے اور ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑا نقصان ہے ،اسی طرح مولانا نے کہا کہ ہمیں ہروقت اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر کرنی چاہیے اور اس کے ذرائع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہئے ۔مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ اتر پردیش نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اوقات کو اللہ کی عبادت کے لئے زیادہ سے زیادہ وصول کرنا چاہئے ،خاص طور سے جاڑے کی راتوں میں اللہ سے خاص تعلق بنانے کا کافی وقت ملتا ہے اس لئے رات کے آخری پہر میں اٹھ کر اللہ کے حضور میں اپنے گناہوں سے معافی اور پوری امت کے لئے خیرخواہی کی دعا کرنی چاہیے ،مولانا منصور پوری نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے یہ بات بھی کہی کہ جب تک آدمی کا اپنا دل گناہوں سے پاک نہیں ہوگا اور گناہوں پر خود اس کی نظر نہیں ہوگی تب تک معاشرہ کی اصلاح ناممکن ہے ۔

اس پروگرام کی نظامت جمعیۃ علماء ضلع مالیر کوٹلہ کے صدر مفتی مرغوب الرحمن نے کی ،خطبہ صدارت مولانا علی حسن مظاہری کی طرف سے  جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی کے نائب سکریٹری مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے پیش کیا جس میں معاشرتی اصلاح کے کئی اصول پر روشنی ڈالی گئی خاص طور سے ملٹی میڈیا موبائل کے غلط استعمال سے بچنے کی ترغیب دی گئی ،یہ خطبۂ صدارت بڑی تعداد میں لوگوں میں تقسیم کیا گیا ۔

مغرب بعد متصلاً اس پروگرام کا آغاز ہوا اور رات ساڑھے نو بجے مولانا محمد سلمان بجنوری کی دعا پر اختتام پذیر ہوا،آخر میں داعی اجلاس قاری محمد انس نائب صدر  جمعیۃ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی نے تمام شرکاء کا منتظمین کا شکریہ ادا کیا ،اس کانفرنس میں شہر مالیر کوٹلہ کے علماء و عمائدین کے علاوہ پورے صوبہ پنجاب و ہریانہ کے سبھی ذمہ داران جمعیۃ علماء نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پرمفتی عبداملک، مفتی محمد یوسف، حافظ محمد سالم، مولانا جاوید ندوی، صحافی مظہر عالم مظاہری ، ولی شمالی ندوی، قاری محمد فرقان ، قاری محمد صادق یزدانی، عرفان حقانی ،حافظ گل صنور ،ماسٹر عبدالمجید، قاری محمد خورشید،مولانا عبدالغفور ہوشیارپور ی وغیرہ موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago