سیاحت کی وزارت، حکومت ہند (شمالی) نے ریئل اسپورٹس انڈیا کے اشتراک سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر، امیزنگ بھدرواہ ٹورازم ایسوسی ایشن (اے بی ٹی اے) نے بھدرواہ، جموں میں پہلی اسنو میراتھن کا انعقاد کیا۔
اس اولین جموں اسنو رَن سفاری کو ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر/ڈی ایم، جناب وشیش مہاجن نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ فیگ آف کے دوران انہوں نے تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
شرکاءاور تقریب کے منتظم کے ساتھ اپنے انٹرایکٹو سیشن کے دوران، انہوں نے اپیل کی کہ اس طرح کی ایڈونچر اسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور کھیلوں کے شائقین کی جانب سے انہیں اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلداندہ (بھدرواہ) میں اسنو رَن سفاری جیسی سرگرمیوں کے بہت زیادہ امکانات ہیں ، سیاحت کے فروغ کے لیے جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
مختلف محکموں جیسے سی او ۔ راشٹریہ رائفلس، ایس ایس پی- ڈوڈہ ، جوائنٹ سکریٹری – سکم ٹورازم، جے اینڈ کے ٹورازم اور وزارت سیاحت حکومت ہند (شمالی)، سی اور – بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے بھی اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا۔
یہ پہلا عظیم الشان اسنو میراتھن ایونٹ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال، جی 20 انڈیا صدارت، دیکھو اپنا دیش، یووا ٹورازم کلب اور فٹ انڈیا موومنٹ کے جشن کے لیے منعقد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھر کے سیاحوں اور ایڈونچر کے شوقینوں میں میراتھن ایڈونچر کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بھی اس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کونسل، ضلعی انتظامیہ، انڈین آرمی، بھدرواہ کامس، جموں یونیورسٹی نے تقریب کے دوران اپنا تعاون دیا۔ اس میراتھن کے علاوہ بہت سے اسکول کے طلبا، اساتذہ اور اسکول/کالج انتظامیہ کو بھی بطور تماشائی مدعو کیا گیا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…