تفریح

شرمیلا ٹیگور اور منوج باجپئی کی فلم گل مہر کا ایک اور ٹریلر ریلیز، آنکھوں میں آنسو آگئے

فلم گل مہر کا ایک اور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر کا آغاز غزل گلوکار طلعت عزیز کی روح پرور آواز سے ہوتا ہے۔ جہاں گھر کی سربراہ کسم یعنی شرمیلا ٹیگور کے الفاظ دل کو جذباتی کر دیں گے۔ بترا خاندان کے اولڈ ہوم سے الگ ہونے کا ایک دوسرے سے دور ہونے کا خوف اور درد کس طرح ارون یعنی منوج باجپئی کے الفاظ میں جھلکتا ہے۔

خاندان سے علیحدگی کا خوف، نظریات میں باہمی اختلاف اور رشتوں کو نہ سمجھنے میں نوجوان نسل کی لاعلمی اس ٹریلر میں نظر آتی ہے۔ فلم کا یہ ٹریلر شائقین کی آنکھوں کو نم کر دے گا۔

آپ کو بتادیں کہ فلم ریلیز سے پہلے ہی اپنی کہانی اور اسٹار کاسٹ کے لیے خبروں میں ہے۔ فلم گل مہر سے جڑی کہانیاں ناظرین میں تجسس پیدا کر رہی ہیں۔

فلم گل مہر میں خاندانی رشتوں کی گہرائی اور ان کے درمیان الجھن اور ہم آہنگی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جو جوائنٹ فیملی کی کہانی بیان کرے گی اور ان کے درمیان مضبوط جذبات اور اتار چڑھاو ، جو اس دور میں کہیں کھو گئے ہیں۔

منوج باجپئی بھی پہلی بار اپنے عام کرداروں سے مختلف نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں امول پالیکر، سورج شرما اور سمرن اہم کرداروں میں ہیں۔ راہل چٹیلہ کی ہدایت کاری اور راہل چٹیلہ ارپیتا مکھرجی کی تحریر کردہ گل مہر 3 فروری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago