قومی

وزیر اعظم نے کرناٹک میں شیموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیوموگا میں 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے ساتھ نئے تعمیر کردہ شیو موگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔

نیا ہوائی اڈہ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل عمارت 4340 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھال سکتی ہے۔ ملک بھر میں فضائی نقل و حمل کو بڑھانے پر وزیر اعظم کی توجہ مرکوز کرنے کے عمل کو شیموگا ہوائی اڈے کے کھلنے سے مزید تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘نیا ہوائی اڈہ فطرت، ثقافت . اور زراعت کی سرزمین شیموگا کے لیے ترقی کے دروازے کھولنے جا رہا ہے.’’۔  نے حکومت کی ان پالیسیوں کی وضاحت کی جن کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے میں بے مثال توسیع ہوئی ہے۔  سستی ہوائی سفر کے لیے اڑے دیش کا عام ناگرک. (اڑان) اسکیم کا بھی ذکر کیا تاکہ ان کے اس وژن کو پورا کیا جا سکے. کہ ہوائی چپل پہننے والے عام شہریوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

کمل کے پھول کی طرح نیا ہوائی اڈہ 450 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے: جناب سندھیا

سلسلے وار ٹویٹس میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا. کہ ‘‘آج، جناب نریندر مودی جی نے شیموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے. اور ملک میں شہری ہوا بازی کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ اس نے کرناٹک میں خوشحالی کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے یوم پیدائش پر شیموگا. اور پورے خطے کے لیے یہ ایک انوکھا تحفہ ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے. کہ جہاں 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، آج شیوموگا ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔ اب ہوائی اڈے کی کل تعداد 148 ہے. جس کا مطلب ہے کہ پچھلے 9 سالوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے’’۔

ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل بلڈنگ فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھال سکتی ہے

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ‘‘شیموگا ہوائی اڈے کو کمل کے پھول کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے. اور اسے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ اے- 320 قسم کے طیارے کے لیے موزوں ہے۔ یہ ہوائی اڈہ 758 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ اس پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے جو جلد ہی شروع ہو جائے گی’’۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago