Urdu News

قبائلی امور کی وزارت نے ایک ورچوئل بات چیت ’سمواد‘ کا اہتمام کیا

مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا

 

قبائلی امور کی وزارت نے، مقامی لوگوں کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی وزیر جناب ارجن منڈان اور قبائلی امور اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بسویشور توڈون کے ساتھ، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے طلباء کی ایک ورچوئل بات چیت کا اہتمام کیا۔ 378 ای ایم آر ایسز، آج کے بات چیت کے اجلاس میں ورچول طور پر شامل ہوئے۔

اس موقع پر قبائلی امور کے سکریٹری جناب انیل کمار جھا اور ای ایم آر ایسز، این ای ایس ٹی کے عہدیدار موجود تھے۔ تقریب کا آغاز، کجرا، جھارکھنڈ کے ای ایم آر ایس طلباء نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔

ای ایم آر ایسز کے طلباء نے جناب ارجن منڈا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے محترمہ دروپدی مرمو کو آزادی کے بعد، ہمارے ملک کی پہلے قبائلی صدر جہوریہ کے طور پر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ حکومت نے قبائلی آبادی کی تعلیم کے چیلنج کو مشن موڈ میں شروع کیا ہے اور قبائلی امور کی وزارت، انہیں بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ اسکول قبائلی طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قبائلی طلباء کو بیرون ملک تعلیم سمیت اعلیٰ تعلیم کے لیے، وظیفے دستیاب ہیں اور قبائلی امور کی وزارت اس کے لیے طلباء کو 100 فیصد اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ جس طرح آج ہم، دنیا کے مقامی لوگوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، اس موقع پر یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ محترمہ دروپدی مرمو، ایک قبائلی خاتون کو، ہندوستان کی صدر جہوریہ منتخب کیا گیا ہے اور ان کا سفر ہندوستان کے تمام قبائلیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خاص دن پر، صدرجہوریہ کے طور پر ان کا انتخاب ہندوستانی جمہوریت کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔

جناب ارجن منڈا نے تمام ای ایم آر ایس طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس سال جنجاتیہ گورو منانے کے لیے برسا منڈا اور دیگر قبائلی ہیروز کے بارے میں ایک مضمون لکھیں، اور اسے وزارت کو بھیجیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی ثقافت جل، جنگل اور زمین کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔ انہوں نے تمام ای ایم آر ایس طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اسکولوں، دیہاتوں میں درخت لگائیں تاکہ وہ اپنے ماحول کو محفوظ رکھ سکیں اور دوسروں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔

جناب ارجن منڈا نے تقریباً 1 لاکھ ای ایم آر ایس طلباء سے آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے تحت ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RL54.jpg

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت اور جل شکتی کے وزیر مملکت بسویشور ٹوڈو نے کہا کہ اساتذہ اور انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اچھے نمبروں کے ساتھ ساتھ طلباء کو اچھے شہری اور اچھے انسان کے طور پر بھی ترقی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ثقافت کی پیروی کرتے ہوئے، طلباء کو اپنی ثقافت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلباء سے ملک کی تعمیر میں حصہ رسدی کرنے کی بھی اپیل کی۔

قبائلی امور کے سکریٹری جناب انیل کمار جھا نے کہا کہ تعلیم، انسان کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنا کر کامیابی کے دروازے کھولتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر اسکول اور طالب علم کو اپنے اہداف کا تعین کرنا چاہیے اور انہیں حاصل کرنے میں سبقت لے جانےکی کوشش کرنی چاہیے۔

Recommended