Urdu News

ایم کے اسٹالن، تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ بنے

@mkstalin

ایم کے اسٹالن، تمل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ بنے

ڈی ایم کے لیڈر ایم اسٹالن کو راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا جارہا ہے۔ ریاستی گورنر بنواری لال پروہت، راج بھون میں وزیراعلیٰ اور 33 کابینی وزراکو بھی حلف دلارہے ہیں۔16ویں اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے بعد، ڈی ایم کے، ریاست میں چھٹی مرتبہ نئی حکومت قائم کررہی ہے۔

 یہ حکومت ایسے وقت قائم ہورہی ہے کہ جب ریاست کو عالمی وبا پر قابو پانے کا چیلنج درپیش ہے۔اسٹالن کے نئے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان سے کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ وہ حلف لینے کے فوراً بعد اہم فائلوں پر دستخط کریں گے اور وہ آج شام کابینہ میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔

68سالہ ایم کے اسٹالن نے اپنے والد ایم کروناندھی کے انتقال کے بعد 28 اگست 2018 کو پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ وہ 2019 کے عام انتخابات اور 16 ویں اسمبلی کے چناﺅمیں بھی پارٹی کو جیت دلانے میں کامیاب رہے۔ 

اسٹالن 1989 کے بعد سے پانچ مرتبہ تمل ناڈو اسمبلی کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے سال 2009 میں ریاست کے پہلے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ وہ 2001 میں چنئی کے میئر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ یہ ساتواں موقع ہے کہ ایم کے اسٹالنKolathur حلقے سے اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 

Recommended