آنگن واڑی مراکز کی تجدید کاری
آنگن واڑی خدمات کے تحت، چھ خدمات کا ایک پیکیج، یعنی (i) اضافی غذائیت؛ (ii) پری اسکول غیر رسمی تعلیم؛ (iii) غذائیت اور صحت کی تعلیم؛ (iv) ٹیکہ کاری ؛ (v) ہیلتھ چیک اپ؛ اور (vi) ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام اہل مستفیضین ، یعنی 0-6 سال کی عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ریفرل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ان خدمات میں سے تین یعنی امیونائزیشن، ہیلتھ چیک اپ اور ریفرل خدمات صحت سے متعلق ہیں اور قومی صحت مشن (این ایچ ایم) اور پبلک ہیلتھ انفراسٹرکچر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ خدمات بغیر کسی حد کےان تمام اہل مستفیدین کو فراہم کی جاتی ہیں، جو آنگن واڑی مراکز میں خود کو رجسٹر کراتے ہیں، اور فراہم کی جانے والی غذائیت اور صحت کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے عوام میں ضروری بیداری پیدا کی گئی ہے۔
تمام آنگن واڑی مراکز کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں، وزارت نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ رہائش گاہ کی سطح پر آنگن واڑی مراکز کی دستیابی کے معاملے کا ازسر نو جائزہ لیں اور اے ڈبلیو سیز کی حقیقی ضرورت اسی طرح سے علاقے کی آبادی، اصل میں اے ڈبلیو سی جانے والے بچوں کی تعداد اور اے ڈبلیو سیز اور اے ڈبلیو سیز کی دستیاب تعداد کی اصل ضرورت کا تعین کریں۔
یہ معلومات خواتین واطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…