Categories: بھارت درشن

مودی حکومت نے اردو کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے: پروفیسرعقیل احمد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 وزیر اعظم نریندر مودی نے اردو کی ترقی کے لیے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے بجٹ میں 150 گنا اضافہ کیا ہے۔ یہ بات اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بدھ کے روز قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور یوپی اردو اکادمی کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ڈئریکٹر پروفیسر عقیل احمد نے کہی۔ پروفیس عقیل احمد نے بتایا کہ ہم اردو کی ترقی کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ اتر پردیش اردو اکادمی اردو کی ترقی کے لیے قابل ذکر کام کر رہی ہے۔ پروفیسر عقیل نے یقین دلایا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، اتر پردیش اردو اکیڈمی کے ساتھ تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہماری ویب سائٹ کو پڑھیں اور ہماری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر دہلی سے آئے ہوئے مہمان خصوصی خلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے ادب اور ثقافت کے موضوع پر تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ ادب اپنے زمانے اور ذکر سے بہت آگے ہو تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اردو ادب میں ہندوستانی علامتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ صرف ایک ذریعہ ہیں۔ لفظ کے ذریعے اس کے معنی قاری کے ذہن تک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اردو، ہندی، انگریزی، فارسی اور سنسکرت کے ادب سے مثالیں پیش کیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے لکھنؤ کے مشہور شاعر میر انیس کا ذکر کیا۔ خلیل الرحمٰن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادب اپنے وقت سے کہیں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادیب اپنے تصورات کی دنیا بناتا ہے۔اس موقع پر رام پور کے شعرانے چہاربیت اور تمثیلی مشاعرہ پیش کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago